تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرکے نام سے نقلی واٹس ایپ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرزراعت کے نام سے نقلی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ان پیغامات پرسنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے رد عمل ظاہرکیا ہے۔ ریاستی وزیرنے کہا کہ بعض سائبرجرائم میں ملوث ٹولیوں کی جانب سے نقلی نمبراورڈی پی کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دھوکہ باز رقم وصول کررہے ہیں۔ وزیرزراعت نے کہا کہ ان کے نام سے روانہ کردہ پیغامات پرسرکاری ملازمین، عوامی نمائندے اورپارٹی کارکن بھروسہ نہ کریں۔ نرنجن ریڈی نے واضح کیا کہ وہ ایسے دھوکہ بازوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button