تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی، آرینج الرٹ جاری۔ حیدرآباد میں ہورہی برسات 

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اتوار اور پیر کو شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق عادل آباد، کومرمبھیم آصف آباد، منچیریال، جے شنکر بھوپال پلی اور مُلگو اضلاع میں بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔

 

ان اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔جنوبی اوڈیشہ کے ساحلی علاقے کے قریب بننے والے کم دباؤ کے علاقے کے باعث تلنگانہ بھر کے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ کم دباؤ کا نظام ابتدائی اندازے کے مقابلے میں شمال کی جانب سفر کرتے ہوئے ودربھ کے علاقے تک پہنچ سکتا ہے

 

جہاں اس کے کمزور ہونے کا امکان ہے اس کے اثر سے آئندہ دو دن تک ریاست بھر میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل کئی اضلاع میں شدید بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ بعض اضلاع کے لیے ایلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

ہفتہ کے روز ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی سب سے زیادہ 13.5 سینٹی میٹر بارش منچریال ضلع کے کنّے پلی میں ریکارڈ کی گئی۔شہر حیدر آباد میں بھی رات کے وقت بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button