تلنگانہ

تلنگانہ میں 30 ستمبر تک زبردست بارش۔ چہارشنبہ کو ان اضلاع میں ہوگی موسلا دھار بارش

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اس مہینے کی 30 تاریخ تک ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ بعد ازاں ایک یا دو دن تک موسم خشک رہے گا، اس کے بعد دوبارہ بارش کا امکان ہے، یہ بات محکمہ موسمیات کے حکام نے بتائی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ چہارشنبہ کو ریاست کے ان اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو گی جن میں آصف آباد، منچیریال، جگتیال، پدااپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگ، بھدرادری کوتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھو نگیری، حیدرآباد،میڑچل، ورنگل،  رنگا ریڈی، وقارآباد ، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع شامل ہیں۔

ان اضلاع کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button