40 لاکھ کا بل زیرالتوا۔ کنٹراکٹر نے اسکول کے گیٹ کو تالہ ڈال دیا۔ نرمل ضلع میں واقعہ

خانہ پور۔ نرمل ضلع کے خانہ پور منڈل کے راجورا گاؤں میں گورنمنٹ اسکول کی عمارت بنانے والے کنٹراکٹر نے 40 لاکھ روپے کا بل نہ ملنے پر اسکول کے گیٹ کو تالا لگا دیا۔بطور احتجاج اسکول کے گیٹ کے سامنے پٹرول سے بھرا ہوا ایک باٹل لیکر بیٹھ گیا
اور اپنے کیے گئے کام کے بل وصول نہ ہونے پرخودکشی کرنے کی دھمکی دی۔کنٹراکٹر گڈم سرینواس نے گیٹ کو تالا لگانے پر تقریباً دو گھنٹے تک طلباء اور ٹیچرز نے سکول کے باہر کھڑے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے اسکول کی ڈائننگ ہال اور کچن مکمل تزئین و آرائش، پنکھے اور ٹیوب لائٹس لگانے کے لیے منا اورو منابڑی پروگرام کے حصے کے طور پر 40 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور وہ مقروض ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ سکول کو تالہ لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مویشی اور ٹریکٹر سمیت اپنے موجودہ اثاثے بیچ دیا کہا اور اب وہ اپنے گاؤں میں رہنے سے خوفزدہ ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ جن لوگوں نے اسے پہلے قرض دیا تھا
وہ اسے کئی طرح سے ہراساں کر رہے تھے۔ متاثرہ نے کہا کہ اگر اس کے بل ادا نہ کیے گئے تو وہ یہاں پیٹرول ڈال کر خودکشی کر لے گا۔