تلنگانہ

حیدراباد میں بارش کا سلسلہ جاری – تلنگانہ کے ان اضلاع میں 30 جولائی تک بارش

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار دن تک موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ حیدراباد شہر میں پیر کی شام سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

 

۔ تلنگانہ ویدر مین بالاجی نے متعدد اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کے مطابق عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگو، ہنمکنڈہ، ورنگل، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد، میدک، کاماریڈی، سنگاریڈی اور وقار آباد اضلاع میں 30 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے

 

۔اسی طرح سرسلہ، کریم نگر، سدی پیٹ، جنگاؤں، میڑچل-ملکاجگیری، حیدرآباد، رنگا ریڈی، نارائن پیٹ، محبوب نگر، ونپرتھی، ناگر کرنول، جوگولامبا گدوال، سوریہ پیٹ اور کھمم اضلاع میں درمیانی سے شدید بارش متوقع ہیں، جبکہ یادادری بھونگیر اور نلگنڈہ اضلاع میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button