جنرل نیوز

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے زیرِ اہتمام یکم اگست کو تربیتی اجتماع و اجلاس عام 

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے زیرِ اہتمام یکم اگست کو تربیتی اجتماع و اجلاس عام

نظام آباد 27/جولائی (پریس نوٹ)جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے زیرِ اہتمام متحدہ اضلاع نظام آباد، عادل آباد اور کریم نگر کے ذمہ داران، اراکین، علماء کرام اور وابستگانِ جمعیۃ کے لیے ایک روزہ تربیتی اجتماع و اجلاسِ ,عام یکم اگست بروز ہفتہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اہم اجتماع کا مقصد تنظیمی استحکام، اکابرِ جمعیۃ کی فکر و خدمات سے رہنمائی حاصل کرنا، ملتِ اسلامیہ کو درپیش مسائل پر غور و فکر کرنا اور آئندہ کے لائحۂ عمل کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔پروگرام کی تفصیل

صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے

اجلاسِ مجلسِ منتظمہ

تنظیمی امور کا جائزہ

مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ

آئندہ منصوبہ بندی

اضلاع و منڈل سطح کی سرگرمیوں پر تبادلہخیال دوپہر 2:00 بجے تا 3:00 بجےنمازِ ظہرظہرانہ

سہ پہر 3:00 بجے تا 5:00 بجے

تذکرۂ اکابرِ جمعیۃ علماءاس نشست میں اکابرِ جمعیۃ علماء کی دینی، ملی، تعلیمی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ نئی نسل اور کارکنان ان کے افکار و خدمات سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔

مقام: ادارہ مظہر العلوم ٹرسٹشام 5:30 بجے

نمازِ عصرعصرانہ

اجلاسِ عام

نمازِ مغرب کے بعد تا رات 11:00 بجے

عنوان:

"مسلمانوں کے مسائل اور ہماری ذمہ داریاں”

مقام: نظام پیالیس فنکشن ہال، بودھن روڈ

اس عظیم الشان اجلاسِ عام میں ریاستِ تلنگانہ کی ممتاز دینی و ملی شخصیات خصوصی خطاب فرمائیں گے جن میں:حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین صاحبصدر، جمعیۃ علماء تلنگانہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب

امیرِ شریعت، تلنگانہ

مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ صاحب

امیر، اماراتِ ملتِ اسلامیہ تلنگانہ

حضرت مولانا عبداللہ بانعیم صاحب

نائب ناظم، مجلسِ علمیہ تلنگانہ

حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب

صدر، صفاء بیت المال، حیدرآبادحضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحبذمہ دار، تحریکِ تحفظ ختمِ نبوت،حیدرآباد

جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب

جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء تلنگانہ

جناب غلام افضل خسرو پاشاہ صاحب

چیئرمین، حج کمیٹی تلنگانہاس کے علاوہ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے اراکینِ عاملہ، مجلسِ منتظمہ اور دیگر ذمہ داران بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔یہ اجتماع تمام علماء کرام، ائمہ مساجد، ذمہ داران، کارکنان، نوجوانوں اور وابستگانِ جمعیۃ کے لیے نہایت اہم اور مفید ہے۔ تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ درج بالا پروگرام کو نوٹ فرمائیں، اپنے دوستوں اور متعلقین تک اس کی اطلاع پہنچائیں اور بروقت تشریف لا کر اس دینی و ملی اجتماع کو کامیاب بنائیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button