تلنگانہ

حیدرآباد میٹرو ریل کے اوقات سے متعلق حکام کی وضاحت

حیدرآباد۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے اوقات میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے، حیدراباد میٹرو کے عہدیداروں نے اس تعلق سے پھیلائی جا رہی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ حکام نے کہا ہے کہ میٹرو کی آمدورفت کے اوقات جوں کے توں برقرار رہیں گے

 

اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ صبح چھ بجے سے رات 11 بجے تک میٹروریل خدمات دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ کی رات 11 بج کر 45 منٹ تک اور ہر پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے سے میٹرو ریل کی آمدورفت صرف تجربہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے لیکن ابھی میٹرو ریل کے اوقات میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ مسافرین کی تعداد، ٹرینوں کی دستیابی اور ٹریفک کا جائزہ لیا جا رہا ہے،

 

میٹرو ریل کے عہدیداروں نے مسافرین سے خواہش کی ہے کہ وہ میٹرو ریل کے اوقات کے معاملے میں کسی بھی طرح کی اطلاعات پر بھروسہ نہ کریں موجودہ وقت میں ٹرینیں جن اوقات میں چلائی جا رہی ہیں اس کے وہی اوقات ہیں۔

Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button