انٹر نیشنل

عازمین حج کی خدمت پر مامور عملے کی چھٹیاں معطل

ریاض ۔ کے این واصف

حج ۲۰۲۳ کی تیاریاں عروج پر ہیں ذمہ داران انتظامات سے متعلق اطلاعات میڈیا میں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ کی تازہ اطلاع کے مطابق سعودی وزارت صحت نے اس سال عازمین حج کی خدمت پر مامورعملے کی چھٹیاں معطل کی ہیں۔

الوطن اخبار کے مطابق 9 جون سے 8 جولائی تک حجاج کی خدمت پر مامور کیے جانے والے عملے کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ،عرفات، ایئرپورٹس، بندرگاہوں، بری سرحدی چیک پوسٹوں اور حج شاہراہوں پر وزارت صحت کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایک فہرست ان اہلکاروں کی ہے جو باقاعدہ صحت خدمات پر مامور ہیں جبکہ دوسری فہرست ایسے اہلکاروں کی ہے جوہنگامی حالت میں طلب کیے جائیں گے۔وزارت صحت نے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود اپنی شاخوں کے سربراہوں کو تحریری طور پر کہا ہے کہ ’حج سیزن میں خدمت پر مامور کسی اہلکار کو کسی بھی عذر کے باعث چھٹی نہ دی جائے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button