تلنگانہ

تلنگانہ میں ذات پات کے سروے کا 35 فیصد عمل مکمل – وزیر پونم پربھاکر

وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں جاری جامع گھر گھر سروے کا 35 فیصد عمل مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے آج سدی پیٹ ضلع کے ددیڑا گاؤں میں 9 ویں وارڈ میں منعقد ہوئے ایک مکان کے سروے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ ذات پات کے جامع سروے کے دوران اگر کوئی اپنی ذات کو ظاہر کرنے میں پس و پیش ہوتا ہے تو اسے اپنی ذات کو چھپانے کے 999 طریقے ہیں۔ سروے پر کسی قسم کی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راست بھر میں ایک کروڑ 16 لاکھ مکانات میں ذات بپات کے سروے کے لئے 85 ہزار انیوموریٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 35 فیصد سروے کا عمل مکمل ہوگیا۔ باقی سروے بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button