جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں آگ لگنے کا ایک اور حادثہ

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقہ میلار دیو پلی میں آج صبح ایک تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ کے وقت عمارت میں کئی افراد موجود تھے جو خطرہ محسوس کرتے ہی جان بچانے کیلئے چھت پر چلے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر مقام واقعہ پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو محفوظ طریقے سے متاثرہ عمارت سے باہر لا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طورپر آگ لگنے کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔
حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔