تلنگانہ

جگتیال ضلع میں گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری – کئی گاوں کا رابطہ منقطع

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دھرماپوری منڈل میں واقع اننتارم واگو اور نیرلا واگو نیشنل ہائی وے پر سے بہہ رہے ہیں، جس کے باعث جگتیال۔دھرماپوری کے درمیان آمد و رفت مکمل طور پر متاثر ہوگئی ہے۔

 

کلاڈا سے یشونت راؤ پیٹ اور ویلگٹور کے راستے گاڑیوں کو متبادل راستے سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ آکسائی پلی۔ناگارم کے درمیان سڑک کو نقصان پہنچنے سے سیلابی پانی تیز بہاؤ کے ساتھ گزر رہا ہے۔ نیرلا سمیت کئی دیہاتوں کے مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

 

دھرماپوری منڈل کے آکسائی پلی میں لو لیول پل زیر آب آگیا، جس کے باعث جگتیال اور منچریال جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت رک گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جگتیال ضلع میں 18.9 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button