جرائم و حادثات
اوٹکور میں پولیس کا بڑے پیمانے پر کارڈن سرچ آپریشن، 42 گاڑیاں ضبط

اوٹکور میں پولیس کا بڑے پیمانے پر کارڈن سرچ آپریشن، 42 گاڑیاں ضبط
نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مرکز میں بدھ کی صبح ڈی ایس پی ،لنگیا، کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا۔
اس کارروائی کے دوران قانونی دستاویزات سے محروم 39 موٹر سائیکلیں، 2 آٹو رکشے اور 1 ٹریکٹر کو پولیس نے ضبط کر لیا۔
یہ کارروائی ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت (IPS) کی ہدایات پر انجام دی گئی، جس میں 2 سرکل انسپکٹرز (CI) اور 6 سب انسپکٹرز (SI) سمیت پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی لنگیاہ نے عوام سے اپیل کی کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تمام گاڑیوں کے قانونی دستاویزات اپنے پاس رکھیں۔




