جرائم و حادثات

نائٹی پہن کر اے ٹی ایم میں رقم چوری – تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے گاندھاری منڈل مستقر میں واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں چوری کی واردات سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی نصف شب کے بعد چند نامعلوم افراد گاڑی میں وہاں پہنچے اور اے ٹی ایم کو توڑ کر رقم لوٹ لی۔ شبہ ہے کہ اے ٹی ایم کا شٹر کھلا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمین اندر داخل ہوئے اور واردات انجام دی۔

 

کاماریڈی۔بانسواڑہ شاہراہ کے کنارے واقع اس اے ٹی ایم میں چوری کا واقعہ پیش آنے سے مقامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز بینک عملے نے اے ٹی ایم میں رقم جمع کروائی تھی، تاہم کتنی رقم چوری ہوئی، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ کلوز ٹیم کے عہدیداروں نے بھی مقام واردات سے شواہد اکٹھا کرتے ہوئے ملزمین کی شناخت کی کارروائی شروع کردی ہے۔ چوری میں ملوث افراد کون ہیں اور کتنی رقم لوٹی گئی، اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button