تلنگانہ

تلنگانہ میں بھی لمپی وائرس داخل ! سدی پیٹ ضلع میں ایک بیل کی جلد پر وائرس کے علامات

سدی پیٹ _ 21 ستمبر ( اردولیکس) بڑے جانوروں بالخصوص گایوں کی جلد کو متاثر کرنے والا لمپی  وائرس تلنگانہ میں بھی داخل ہوگیا ہے سدی پیٹ ضلع کے جگدیو پور منڈل تیگل گائوں میں مویشیوں کے لیے نئی آنے والی Lumpy بیماری کی علامات سامنے آئی ہیں۔ گاؤں کے ایک کسان چندرا ریڈی چہارشنبہ کو گجویل کی مویشی منڈی میں اپنے بیلوں کو بیچنے کے لیے لے گیا۔  جہاں خریداروں نے بتایا کہ بیل میں لمپی وائرس کی علامات ہیں اور اسے ذبح نہیں کیا جا سکتا تھا، جس پر کسان  مویشی فروخت کیے بغیر گھر واپس چلا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دو دیگر کسانوں کے مویشیوں  میں بھی Lumpy وائرس کی علامات پائی گئیں ۔ گاؤں کے باقی کسان پریشان ہیں کہ وائرس ان کے مویشیوں میں پھیل جائے گا۔ گاؤں میں ویٹرنری ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کسان تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ انہیں ویٹرنری علاج نہیں مل رہا ہے۔ گاؤں کے سرپنچ بھانو پرکاش راؤ نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ گاؤں میں فوری طور پر ویٹرنری افسر کا تقرر کیا جائے۔ گاؤں میں ایک خصوصی ویٹرنری کیمپ لگایا جائے اور Lumpy وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button