انٹر نیشنل

خاتون ٹی-20 ایشیا کپ 2022۔ ہندوستانی ٹیم کا اعلان۔ 7 اکتوبر کو ہوگا پاکستان سے مقابلہ

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے خاتون ٹی-20 ایشیا کپ 2022 کے لیے ہندوستانی خاتون ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ نے ٹیم کی کمان ہرمن پریت کور کو سونپی ہے اور اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ خاتون ٹی-20 ایشیا کپ 2022 کی شروعات یکم اکتوبر سے ہوگی جس میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنمنٹ 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اپنے شروعاتی میچ میں سری لنکا کا سامنا کرے گی لیکن سبھی کو انتظار 7 اکتوبر کا ہے جب ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button