ایجوکیشن
سی بی ایس ای 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان — مجموعی کامیابی کی شرح 85.20 فیصد، گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ

نئی دہلی – لاکھوں طلبہ اور والدین کی طویل انتظار کے بعد سال 2026 کے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق اس سال مجموعی کامیابی کا تناسب 85.20 فیصد رہا ہے۔
بورڈ نے بتایا کہ طلبہ اپنے مارکس شیٹس ویب سائٹ results.cbse.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال امتحانات کے لیے 17 لاکھ 80 ہزار 365 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 17 لاکھ 68 ہزار 968 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 15 لاکھ 7 ہزار 109 طلبہ کامیاب قرار پائے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار کامیابی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 88.39 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے تھے جبکہ اس سال شرح 85.20 فیصد رہی، جو کہ تقریباً 3.19 فیصد پوائنٹس کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔



