مندر میں نماز پڑھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھکتوں نے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا – حیدرآباد کے ناگول میں واقعہ

حیدرآباد کے ناگول علاقے کے دھن لکشمی نگر میں واقع چنڈی مندر میں ایک مسلم شخص کے داخلہ پر ایپا کے بھکتوں نے شدید احتجاج کیا اور اس پر مندر میں نماز ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پکڑ لیا پولیس کے حوالے کردیا۔
مندر میں پوجا کے لئے جمع ہونے والے ایپپا کے بھکتوں نے کہا کہ مسلم شخص ایپپا کا مالا پہنے ہوئے ایک اور شخص کے ساتھ مندر میں داخل ہوا تھا، انھوں نے شبہ ظاہر کیا کہ مالا پہننے والا شخص بھی کسی اور مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ جس نے مسلم شخص کو مندر میں اپنے ساتھ لایا
۔ اس واقعے پر بھکتوں نے پولیس کو طلب کرلیا ۔اور پولیس نے مسلم شخص اور اس کو مندر میں لانے والے شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے پولیس اسٹیشن منتقل کردئے ۔
آیپپا کے بھکتوں نے اس واقعے کے حوالے سے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی کہ آیا وہ شخص مسلم ہے یا نہیں اور اگر مسلم ہے تو اس نے کس مقصد کے تحت مندر میں داخل ہوا ہے۔