جرائم و حادثات

گنیش مورتی خریدنے کے دوران جھگڑا۔ گریٹرحیدرآباد میں ایک نوجوان کا قتل

حیدرآباد: میڈچل ضلع کے پوچارم آئی ٹی کوریڈور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شخص کی موت سے سنسنی پھیل گئی۔

 

گھٹکیسر منڈل کے چودھری گوڑہ سے تعلق رکھنے والے کرن (34) گنیش کی مورتی خریدنے گئے تھے جہاں ان کی مورتی فروخت کرنے والوں سے بحث ہوگئی۔بات بڑھنے پر مورتی خریدنے آئے افراد اور فروخت کنندگان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

 

فروخت کنندگان کی جانب سے کیے گئے حملے میں کرن کی موت ہوگئی۔ واقعے پر برہم ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے ورنگل-حیدرآباد قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور حملے میں ملوث پانچ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

اس کے باعث کچھ دیر تک شاہراہ پر کشیدگی کی صورتحال رہی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ اس واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button