تلنگانہ

بین مذہبی شادی کرنے والی نورجہاں نے خودکشی کی کوشش کی _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں واقعہ

ورنگل _ 28 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ  کے ورنگل ضلع میں بین مذہبی شادی کرنے والی نورجہاں نامی لڑکی نے سسرال والوں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل کے خانہ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی نورجہاں نے گاوں کے شرت نامی ایک نوجوان سے محبت کی شادی کی تھی ان دونوں کے گھر والے اس شادی سے ناراض تھے  جس پر ان دونوں نے گھر سے بھاگ کر شادی کی۔

شادی کے بعد نورجہاں سسرال میں رہنے لگی ۔لیکن وہاں اسے سسرال والے جہیز کے نام پر ہراساں کررہے تھے منگل کے روز نورجہاں نے سیلفی ویڈیو بنا کر کیڑے مار دوا کھا لی ۔جس میں اس نے اس کی خودکشی کے لئے ساس، سسر اور نندوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ نورجہاں نے کیڑے مار دوا کھا کر گاؤں کے باہر گر پڑی ۔مقامی افراد نے اسے ہاسپٹل منتقل کردیا۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے معلوم ہوا ہے کہ نورجہاں کی ماں ترکاری فروخت کرتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button