انٹر نیشنل

سعودی، کویت ومتحدہ امارات دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل: سروے رپورٹ

ریاض ۔ کے این واصف

ایک معتبر سروے رپورٹ کے مطابق مملکت سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہیں۔سروے کرنے والے ادارے “گیلپ” نے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں عرب ممالک میں سے تین ممالک کو سر فہرست رکھا گیا ہے۔

 

گیلپ کے سروے کے دوران سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں نے بتایا کہ یہاں کے عام علاقوں میں دن و رات کے کسی بھی اوقات میں آزادی سے گھومنے پھرنے میں محفوظ محسوس کرتے ہیں۔عالمی سروے کرنے والی تنظیم گیلپ نے 24 ستمبر کو سال 2023 کی سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کویت کو سب سے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

 

کویت سے سروے میں شرکت کرنے والے شہریوں کی 99 فیصد تعداد نے کہا کہ وہ رات کے وقت کہیں سفر کرتے ہوئے یا اپنےگھر کے باہر چیل قدمی کرتے ہوئے یا کسی عوامی جگہ پر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔اسی طرح سے سعودی عرب اور یو اے ای سے سروے میں شرکت کرنے والے شہریوں کی بالترتیب 90 اور 92 فیصد تعداد نے گیلپ کو بتایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button