تلنگانہ میں 11 ستمبر سےبارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات ہند حیدرآباد نے جمعہ 11 ستمبر سے تین دن تک ریاست تلنگانہ میں شدید مانسون کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
متوقع موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی حیدرآباد کے مطابق تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بہت شدید مانسون کے علاوہ گرج چمک اور بجلی گرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 ستمبر تک اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثنا موسم کے درست اندازوں کے لیے معروف موسم کے ماہر ٹی بالاجی نے دوپہر سے شام کے درمیان بعض مقامات پر ہلکی یا الگ تھلگ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تاہم بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ جنوب مغرب مانسون کے دوران اب تک تلنگانہ میں 485.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ معمول کے مطابق اس عرصے میں 629.4 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے تھی۔



