صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی پر ٹی یو ڈبلیو جے کی خصوصی توجہ ،جلد ضلع میں صحافیوں کے لیے تربیتی کلاسوں کا انعقاد: ریاستی صدر “وراہت علی”
صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی پر ٹی یو ڈبلیو جے کی خصوصی توجہ ،جلد ضلع میں صحافیوں کے لیے تربیتی کلاسوں کا انعقاد: ریاستی صدر “وراہت علی”
کاما ریڈی، 9 ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ): تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ-IJU) کے ریاستی صدر وراہت علی نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تنظیم مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔
وراہت علی نے اعلان کیا کہ جلد ضلع میں صحافیوں کے لیے خصوصی تربیتی کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی کی جامع تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ذریعے خبر کی تیاری، ایڈیٹنگ اور تیزی سے عوام تک خبریں پہنچانے میں صحافیوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ TUWJ کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے تربیتی پروگرام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر رجنی کانت، سیکریٹری راجیش، خازن وینکٹیش، الیکٹرانک میڈیا صدر سرینواس، نائب صدر عابد، سری کانت، شیوا و دیگر موجود تھے




