تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش، 25 تاریخ تک تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: حیدرآباد کے بعض مقامات پرزبردست بارش اورکئی علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، پنجہ گٹہ، سوماجی گوڑہا، امیرپیٹ، بورابنڈہ، ایراگڈا، صنعت نگر، ایس آر نگر، وینگل راؤ نگر، نامپلی، لکڑی کا پل، خیریت آباد، راجندر نگر، عطاپور، قسمت پور، گنڈی پیٹ، چندا نگر کے علاوہ پرانا شہرکے مختلف علاقوں بشمول چندرائن گٹہ میں بارش ہورہی ہے۔ بارش کی وجہہ سے موسم سرد ہوگیا۔جمعرات کی صبح سے ہی آسمان ابر آلود ہے اوروقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش ہو رہی ہے جس کی وجہہ سے بعض مقامات پرسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکزکے مطابق آج عادل آباد اور آصف آباد اضلاع میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح اس مہینہ کی 25 تاریخ تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button