نیشنل

بنگلورو ، دھماکہ سے قبل ایک مشتبہ شخص کا بیگ کے ساتھ کیفے میں داخل ہونے والا ویڈیو جاری

بنگلورو _  2 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں جمعہ کی دوپہر ہوئے دھماکے کے بارے میں پولیس کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ایک مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے جو بیگ لے کر کیفے جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کی دوپہر بنگلور کے وائٹ فیلڈ علاقے میں رامیشورم کیفے میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے

 

ملزم کو دھماکے سے قبل ایک بیگ کے ساتھ کیفے میں داخل ہوتے ہوئے کیمرے میں دیکھا گیا ۔ پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا جو ملزم کے ساتھ تھا۔ بنگلور پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مرکزی ملزم کا چہرہ ماسک سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس نے ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ کیفے میں پلیٹ میں اڈلی لیتے ہوئے بھی کیمروں میں قید ہوگیا ہے۔ کیفے میں ہونے والے دھماکے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ UAPA ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button