انٹر نیشنل

روسی صدر پوٹین نے قرآن پاک کو چوم کر اسے سینہ لگا لیا

روس کے صدر ولاد میر پوٹین نے قرآن پاک کو چوم کر اسے سینہ لگاتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔ یہ واقعہ مسلم اکثریتی ملک چیچنیا میں پیش آیا۔جہاں روس کے صدر پوٹین نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچے تھے جہاں چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔

 

پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔پوٹین نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔ رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ہمراہ تھے۔مسجد کے دورے کے دوران پوٹین کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفہ میں پیش کیا گیا

 

،جس کو روسی صدر نے بڑے ہی عزت و احترام سے قرآن پاک کے نسخے کو ہاتھوں میں لیا اور اس کو چومنے کے بعد سینہ سے لگا لیا۔ اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button