نیشنل
بنگلور واقعہ مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی درجنوں زخمی

بنگالورو: آئی پی ایل 2025 کی فاتح رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جیت کے جشن کی خوشی میں بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ٹیم نے اسٹیڈیم تک وکٹری پریڈ نکالی۔وکٹری پریڈ کے دوران ودھان سودھا کے قریب بڑی تعداد میں شائقین جمع ہو گئے شائقین کرکٹ جوق در جوق اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
وہ اسٹیڈیم کے دروازوں، قریبی دیواروں اور درختوں پر چڑھ گئے اور گیٹ-2 سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے دوڑنے لگے۔ ہجوم کے بے قابو ہونے سے بھگدڑ مچ گئی۔شائقین کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
اس افسوسناک واقعہ میں 11 افراد کی موت واقع ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔