نظام آباد کی ہونہار طلبہ فریحہ زرمین کو گورنمنٹ ریمس میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے آکاش ادارے میں تہنیتی تقریب

نظام آباد/ 25 اکتوبر (اردو لیکس) شہر نظام آباد کی ہونہار طلبہ فریحہ زرمین دختر شرجیل پرویز سکریٹری فوربلس اسکول نظام آباد کو گورنمنٹ ریمس میڈیکل کالج عادل آباد میں جاریہ سال ایم بی بی ایس میں نشت حاصل ہونے پر شرجیل پرویز بے شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی نظام آباد کے ہمراہ نظام آباد کے معروف تعلیمی ادارے آکاش حیدرآباد روڈ پر پہنچ کر محمد خالد آکاش برانچ صدر کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی
اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا واضح رہے کہ فریحہ زرمین نے جاریہ سال نیٹ میں 571 نشانات حاصل کئے تھے فریحہ زرمین نے اپنے تعلیمی دور سے ہی ذہین طلبہ رہی ہے ایس ایس سی برلینث گرامر ہائی اسکول سے (10) جے پی اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی تھی کاکتیہ جونئیر کالج Bipc سے سال2024 مکمل کیا ایک ہزار کے منجملہ ( 972)نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی اور نیٹ امتحان میں شرکت کی فریحہ زرمین نے جناب عبد الصمد مرحوم موظف لکچرر گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج کی نبیری ہوتی ہیں فریحہ زرمین کو ریمس میڈیکل کالج عادل آباد میں ایم بی بی ایس میں نشت حاصل ہونے پر آکاش ادارے کے ذمہ داروں وینکٹیش، محمد شہباز نے فریحہ زرمین اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا شیخ علی صابری محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ نے بھی فریحہ زرمین کو ریمس میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد پیش کی یہاں اس بات ذکر بے محل نہ ہوگا کہ شرجیل پرویز کے فرزند محمد طلحہ کو بھی گذشہ ایک سال قبل گورنمنٹ میڈیکل کالج جگتیال میں ایم بی بی ایس میں نشت حاصل ہوئی تھی
وہ اس وقت سال دوم میں زیر تعلیم ہیں شرجیل پرویز کو ان کی دختر و فرزند کو ایم بی بی ایس میں نشستیں حاصل ہونے پر عزیز واقارب و دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جن میں قابل ذکر محمد عبدالمقیت سابق کارپوریٹر ،شیخ امجد ،ڈاکٹر محمد عبد القوی پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ، مرزا معز بیگ، نسیم اختر، انصار احمد ، رفیق قریشی مختار احمد شامل ہیں