25/ جون سے گنتی فارم (Enumeration Form) تقسیم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں

چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کی اضلاع کے کلکٹرس کے ہمرا ہ ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ
25/ جون سے گنتی فارم (Enumeration Form) تقسیم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں
ضلع میں 87 فیصد پری میپنگ مکمل۔ سیاسی جماعتوں نے 1565 پولنگ ا سٹیشنوں پر بوتھ لیول ایجنٹس کو تقرر کیا: ضلع کلکٹر ایلاترپاٹھی
نظام آباد: 19/ جون (اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2026 کے عمل کو سختی سے انجام دیں جو کہ ووٹر لسٹ کو جامع اور شفاف طریقے سے تیار کرنے کے لئے شروع کیا جارہا ہے۔ جس میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔آج ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے متعلقہ سینئر عہدیداروں کے ہمراہ حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بوتھ لیول آفیسرز اور بوتھ لیول ایجنٹس کے تربیتی پروگرام اس ماہ کی 24 تاریخ تک مکمل کرلیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اوز اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں گھر گھر جا کر سنٹرل الیکشن کمیشن کے طے کردہ شیڈول کے مطابق 25/ جون سے گنتی فارم (Enumeration Form) تقسیم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ یکم/ اکتوبر کو حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت تک الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق تمام پروگراموں کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام میں خصوصی نظرثانی کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے تشہیری پروگرام منعقد کیے جائیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے سی ای او کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط اور شیڈول کے مطابق ضلع میں ایس آئی آر کے عمل کو انجام دینے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہر سطح پر تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ای آر اوز، ایروز اور ضلعی سطح پر تین مرحلوں میں میٹنگز کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوتھ لیول آفیسرز کے لیے تربیتی پروگرام مکمل کر لیے گئے ہیں اور وہ گھر گھر سروے کے دوران بی ایل اوز کی جانب سے انجام دینے والے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
کلکٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر ایس آئی آر کے عمل کو آسانی سے مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 87 فیصد پری میپنگ مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے 1565 پولنگ ا سٹیشنوں پر بوتھ لیول ایجنٹس کی تقرری مکمل کر لی ہے اور انہیں شناختی کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا انہوں نے سی ای او سے ضلع کو بی ایل او کٹس الاٹ کرنے کی درخواست کی۔اس ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر بھوجنگ راؤ، آرمور سب کلکٹر ابھیگیان مالویہ، میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار، نظام آباد آر ڈی او راجیندر کمار، بودھن آر ڈی او وجے لکشمی، الیکشن ڈپارٹمنٹ سپروائزر بالاراجو اور ایروز نے شرکت کی۔



