انٹرٹینمنٹ

فلم "کالکی 2898 ” کا ایک روزہ 191 کروڑ ریکارڈ کلکشن

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

27 جون کو تلگو تمل کنٹرا ، ملیالم اور ہندی میں ورلڈ وائیڈ ریلیز کی گئی پروڈیوسر سی اشونی دت اور ڈائریکٹر ناگ اشون کی متھالوجیکل سائنس فکشن ایکشن مووی "کالکی 2898 ” نے ریلیز کے پہلے ہی دن ورلڈ وائیڈ 191 کروڑ روپیوں کا اوپننگ کلکشن کرکے پہلے ہی دن کی ریکارڈ کلکشن فلموں کی فہرست میں "باہو بلی 2” اور "آر آر آر ” جیسی فلموں کے بعد تیسرے نمبر پر اپنا نام جوڑ لیا ہے 600 کروڑ کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی امتیابھ بچن، کمل ہاسن ، پربھاس دیپکاپڈوکون ، دشا پٹائی ، رانا دگو باٹی کی اس فلم نے صرف انڈیا میں پہلے دن اوپنگ کلکشن کے طور پر 95 کروڑ کا بزنس کر دیا۔ تلگو کیلئے 1.5 ملین ٹکٹیں فروخت ہوئے ۔

 

جن میں ایڈوانسڈ بکنگ 50 کروڑ اور مابقی ونڈو کلکشن رہے یعنی 64.5 کروڑ کا نقد کلکشن تلگو ورشن سے ہوا۔ اس کے علاوہ تمل سے 4 کروڑ ہندی سے 24 کروڑ ملیالم 2  کروڑ 22 لاکھ  کلکشن ریکارڈ کیا گیا ۔ فلم کی زبردست کامیابی کی وجہ اس پر پانی کی طرح بہایا گیا روپیہ بتایا جاتا ہے ۔ تلگو سوپر اسٹار پربھاس جن کا شمار سب سے زیادہ فیس لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے فلم کے کردار کے اعتبار سے سے انہیں سائن کیا گیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی فلم کا کیلئے فیس کے طور پر 150 کروڑ لیتے ہیں اس فلم کیلئے انہیں 80 کروڑ دیئے گئے۔

 

ان کے علاوہ فلم کے تین اہم کرداروں امتیابھ بچن ، کمل ہاسن اور دیپکاپڈوکون کو فی کس 20 کروڑ بطور فیس ادا کئے گئے۔ بحر حال فلم کے دوسرے دن کے کلکشن بھی زبردست بتانے جا رہے ہیں تلگو شائقین میں فلم کو دیکھنے کا زبر دست رجحان دیکھا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button