تلنگانہ

حیدرآباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج – کورونا وائرس کی تیسری لہر !

کورونا وائرس کی شروع ہونے والی تیسری وبا میں تلنگانہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج ہوا ہے۔ یہ کیس  حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں سامنے آیا جہاں ایک ڈاکٹر کو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔

 

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر گزشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا تھا جس کے بعد اس کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔حکام نے بتایا کہ مریض کو فوری طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے افراد خاندان کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

 

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں، بلکہ چوکس رہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عوامی مقامات پر ماسک استعمال کریں، اور جن افراد میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں، وہ فوراً ٹیسٹ کروائیں اور خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button