تلنگانہ
15 اگست سے تلنگانہ میں نئے PVC اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم، تمام تیاریاں مکمل

تلنگانہ حکومت نے یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست سے ریاست میں نئے اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا اعلان کیا ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی ضلع سنگاریڈی میں راشن کارڈ کی تقسیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
سنگاریڈی میں افتتاح کے فوراً بعد ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں ایک ساتھ راشن کارڈوں کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ ہر حلقے میں مقامی وزراء، ارکانِ اسمبلی، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی میں مستحق خاندانوں کو کارڈ فراہم کیے جائیں گے،
جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس مرحلے میں ریاست بھر کے تقریباً 1.05 کروڑ خاندانوں کو نئے لیمینیٹڈ (PVC) راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ واٹر پروف اور کریڈٹ کارڈ کے سائز پر تیار کیے گئے یہ جدید "اسمارٹ راشن کارڈ” کیو آر کوڈ اور جدید سکیورٹی خصوصیات سے لیس ہوں گے۔




