تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے انتخابات

کریم نگر: بتاریخ 14/اگسٹ 2022 بروز اتوار بمقام نیشنل پیالیس کریم نگر پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ضلع کریم نگر کی جدید ضلعی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ضلع کریم نگر کے تقریبا 32 پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی ضلع کی جدید باڈی کا متفقہ طور پر قیام عمل میں آیا۔

ضلعی صدرکے لئے ایم اے اسعد نمائندہ سیاست ٹی وی اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے محمد سراج مسعود نمائندہ منصف کو منتخب کیا گیا نائب صدور محمد نثار احمد نمائندہ راشٹریہ سہارا صادق علی احمد نمائندہ اعتماد سید اصغر حسین نمائندہ رہنماے دکن منتخب ہوئے خازن محمد افتخار الدین ۔جوائنٹ سیکرٹری سید شاکر الصمد۔اظہار حسین ندیم الدین اقبال اور شیخ عمران کو منتخب کیا گیا آرگنائزنگ سکریٹری کی حیثیت سے عمیر احمد خاناور عالم الدین۔چیف ایڈوائزر کے لئے محسن محی الدین اور سعادت علی صدیقی کو چنا گیا جبکہ ایگزیکیٹیو ممبران میں مجاہد خان ۔ محمد افضل ۔ ایم اے فہیم شہاب الدین محمد شفیق ۔ ظہیر احمد خان اور اظہر الدین فیصل کو منتخب کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button