انٹرٹینمنٹ

ملک بھر میں سر چڑھ کر بولا فلم ‘پٹھان’ کا جنون۔مخالفین کی سازشیں ناکام

ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ زبردست اوپننگ کے ساتھ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔ اس فلم کے لیے مداح کافی پرجوش تھے کیونکہ اس فلم میں کنگ خان ایکشن رول میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ شاہ رخ خان فلم میں سپاہی کے کردار میں ہیں۔ صبح سے ہی تھیٹروں کے باہر ہجوم جمع تھا۔ حالانکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اس فلم کو تنازعات میں گھسیٹتے ہوئے فلم کے خلاف سازشیں رچی جارہی تھیں لیکن شائقین نے ان تمام سازشوں کو نظرانداز کردیا۔ فلم کے بائیکاٹ کا بھی کچھ اثرنہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button