تلنگانہ

بزرگ نے خواب میں آکر کہا مزار بناو ہم باہر آنا چاہتے ہیں۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک بزرگ خاتون نے خواب پرعمل کرتے ہوئے اپنے مکان میں مزاربنائی تھی جسے بعد میں منہدم کروادیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پہاڑی شریف علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خواب میں ایک بزرگ نے آکرکہا کہ وہ پچھلے 600 سال سے زیرزمین آرام کررہے ہیں اوروہ باہرآنا چاہتے ہیں، خاتون کے خواب کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ مزار بنانے پرخواب میں آنے والے بزرگ نے زمین سے باہرآنے کا تیقن دیا۔ دو روز قبل خاتون نے اپنے خواب پرعمل کرتے ہوئے مزاربنائی تھی۔ اس بات کی اطلاع مقامی افراد کے ذریعہ پولیس تک پہنچ گئی پولیس نے اس خاندان کی کونسلنگ کی اور مزار بنانے والی خاتون کے علاوہ ان کی بہن کے لڑکے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مزارکو خاتون کے گھروالوں نے پولیس کی ہدایت پر عنممل کرتے ہوئے مہندم کردیا بعد ازاں پولیس نے حراست میں لیے ہویے افراد کو چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button