تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں شیر کی موجودگی کا سچ

حیدرآباد: فلک نما اور کیشوگیری کے علاوہ راجندر نگر اور چندرائن گٹہ کے سرحدی علاقوں میں ایک بڑے شیر کی موجودگی کی اطلاع کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

 

مقامی لوگوں کے مطابق مائلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پلے چروو کے قریب واقع کرسٹل کالونی میں باؤنڈری وال کے پاس خالی جگہ پر گزشتہ ماہ 29 تاریخ سے شام ہوتے ہی ایک بڑا شیر آتا جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی تصاویر کا معائنہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیمروں میں نظر آنے والا جانور شیر نہیں بلکہ جنگلی بلی جیسا دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی اطلاع سو پارک کے حکام کو بھی دے دی گئی ہے۔

 

دوسری جانب مقامی افراد کی شکایت پر بنڈلہ گوڑہ پولیس نے بھی معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button