تلنگانہ

تاریخی مکہ مسجد میں آدھی رات کو سیکوریٹی ماک ڈرل۔آکٹوپس کے مسلحہ دستوں نے لیا حصہ

حیدرآباد: مکہ مسجد اور اس کے آس پاس آکٹوپس اور مختلف سکیورٹی اداروں کی جانب سے رات کے وقت مشترکہ ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشق رات 11 بجے سے 4 گھنٹوں تک جاری رہی۔

 

ماک ڈرل کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، سکیورٹی اقدامات اور ریسکیو آپریشنز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر مختلف پولیس شعبوں اور سکیورٹی ٹیموں کے درمیان باہمی رابطے اور تال میل کو بھی جانچا گیا۔

 

حکام کے مطابق اس مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سکیورٹی اور ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائی، باہمی تعاون اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button