تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 23 اضلاع میں آج جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ریاست میں ہلکی سے درمیانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جمعرات کو شہر حیدرآباد میں کئی مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ جمعرات اور جمعہ کو تلنگانہ کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جمعہ کو کئی اضلاع میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

 

جمعہ کو عادل آباد، کمرمبھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑجل ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک ، کاماریڈی، محبوب نگر  اضلاع میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوگی ۔ دیگر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ متعلقہ اضلاع کو یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button