نیشنل

جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری _ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ہوگی پولنگ

نئی دہلی _ 16 اگست ( اردولیکس ڈیسک) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے جس میں پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا مرحلہ 25 ستمبر اور آخری اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔الیکشن کمشنر راجیو شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں ایک ہی مرحلہ میں پولنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔دونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر 2024 کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے قبل جموں اور کشمیر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button