ملک کی 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری _ 11 حلقوں میں انڈیا اتحاد آگے

نئی دہلی _ 13 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) ملک بھر کی 7 ریاستوں کے 13 اسمبلی حلقوں کے ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج ہفتہ کو سامنے آ رہے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے بعد یہ پہلا امتحان ہے جس کا سامنا حکمراں این ڈی اے اور اپوزیشن انڈیا الائنس کررہے ہیں اس لیے اس انتخابات کے نتائج کے تعلق سے عوام میں کافی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے ۔ گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی..
اب تک جاری کردہ نتائج کے مطابق 11 حلقوں پر انڈیا اتحاد کے امیدوار آگے ہیں۔ دیگر دو حلقوں میں این ڈی اے کے امیدوار آگے ہیں۔ ہماچل پردیش میں چیف منسٹر کی اہلیہ جیت گئیں۔
10 جولائی کو مغربی بنگال کی چار، ہماچل پردیش کی تین، اتراکھنڈ کی دو، پنجاب، بہار، تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کی ایک ایک نشست کے لیے ضمنی انتخاب کی پولنگ ہوئی۔ انڈیا اتحاد چار ریاستوں میں برسراقتدار ہے جبکہ تین دیگر ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔