تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے حیدرآباد ضلعی صدر کی حیثیت سے نواب ابراراللہ کا تقرر

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے حیدرآباد ضلعی صدر کی حیثیت سے نواب ابراراللہ کا تقرر

 

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (TUWJU) نے نواب ابراراللہ کو فوری اثر کے ساتھ حیدرآباد ضلعی یونٹ کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر محمد شجاع الدین افتخاری نے تقرر کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونین مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے یونین کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے نواب ابراراللہ کو مکمل تعاون فراہم کریں۔

 

اس موقع پر نواب ابراراللہ کو یونین کے عہدیداروں اور ارکان نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیاب میعاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں صحافی برادری کے حقوق، فلاح و بہبود اور وقار کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔

 

اس خبر کو یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کئے جانے پر بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے بھی مبارکباد دی اور اس خبر کو ری پوسٹ کیا۔ نواب ابرار اللہ شہر حیدرآباد میں یونین کی توسیع اور اس کو مستحکم کرنے کی لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button