تلنگانہ

عادل آباد کے دو نوجوان شاہد اور التمش خان کی ندی میں ڈوبنے سے موت

تلنگانہ کے عادل آباد کے دیہی علاقے میں واقع لانڈاسانگی ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی ۔اطلاعات کے مطابق محلہ ہینڈی کیپ کالونی کا رہائشی 25 سالہ نوجوان سید شاہد ولدیت سید جلانی اور محلہ بکل گوڑہ کا رہائشی التمش خان ولدیت اسد خان عمر 27 سال عادل آباد کے دیہی علاقے میں واقع لانڈاسانگی ندی میں تیراکی/تفریح کی غرض سے گئے ہوئے تھے۔اس دوران حادثاتی طور پر ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں سید شاہد اور التمش خان کی موت واقع ہوگئی۔اطلاع ملنے پر دیہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مددسے نوجوانوں کو باہر نکالا گیا اور مجلس اتحاد المسلمین کے ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد کی ایمبولینس میں پولیس کی کارروائی کے بعد عادل آباد کے مردہ خانہ پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا۔

 

تاہم واقعہ کیسے پیش آیا اس کی مکمل تفصیلات ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔رورل پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔رورل پولیس کے مطابق کل بروز پیر بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کے افراد خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔اچانک نوجوانوں کی موت سے افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملنے پر عادل آباد کے مختلف سیاسی و سماجی قائدین نے مردہ خانہ پہنچ کر نوجوانوں کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button