تلنگانہ

تلنگانہ میں ڈی ایس سی DSC امتحان ملتوی

حیدرآباد: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ میں ڈی ایس سی ملتوی کردیا گیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیمات نے اس بات کا اعلان کیا کہ نومبر میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹیسٹ (ٹی آر ٹی) 20 سے 30 نومبر تک منعقد کرنے کے لیے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا تاکہ اساتذہ کی جملہ 5,089 جائیدادوں پر تقررکیا جا سکے۔

 

اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سری دیوسینا نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبر کو ہونے والی پولنگ کے پیش ڈی ایس سی ملتوی کردیا‌گیا۔بتایا گیا ہے کہ اسکول اسسٹنٹ، فزیکل ایجوکیشن، لینگویج پنڈت اور ایس جی ٹی کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

 

قبل ازیں TSPSC نے حال ہی میں گروپ-2 کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button