تلنگانہ

حیدرآباد میں فلم دیکھنے کے دوران کھمم کے نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد: ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کی حیدرآباد کی تھیٹر میں فلم دیکھنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ دس مارچ کو 26 سالہ مرلی کرشنا فلم دیکھنے کے دوران اپنی سیٹ پر گر پڑا، دوست خوفزدہ ہو گئے اور اسے فوری ہاسپیٹل لے گئے ،ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ارکان خاندان کو اطلاع دینے کے بعد دوستوں نے نعش کو مدھیرا منتقل کیا۔ دوستوں کا کہنا ہے کہ مرلی کرشنا کو کوئی بری عادت نہیں تھی۔ وہ حیدرآباد میں مقیم تھا اور اسے ایک کمپنی میں ملازمت مل‌گیی تھی صرف جوائن ہونا تھا۔ شاید ملازمت جوائن کرنے کے بعد چھٹی نہ ملے یہ سوچ کر وہ دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button