تلنگانہ

حیدرآباد میں زوپارک تا آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد _ حیدرآباد شہر کا دوسرا سب سے بڑا فلائی اوور زوپارک تا آرام گھر کا منگل کو افتتاح عمل میں اگیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس فلائی اوور کے علاوہ  دیگر کاموں کا ورچول طریقہ افتتاح کیا۔

 

زوپارک تا آرام گھر فلائی اوور کی مسافت 4.08 کلومیٹر ہے جو 6 لین پر مشتمل ہے اوراس کی چوڑائی 24 میٹر ہے۔ اس فلائی اوور کے افتتاح کے بعدپرانا شہر کے علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ تقریباً حل ہوجائے گا۔

 

زوپارک سے بذریعہ آرام گھر شمس آباد ایرپورٹ، محبوب نگر اور آندھراپردیش کے اضلاع کرنول، اننت پور اور بنگالورو کی طرف جانے والی ٹریفک کا بہاو اس فلائی اوور کے ذریعہ آسان ہوجائے گا۔

 

بغیر کسی رکاوٹ اورٹریفک سگنل کے مسئلہ کے بغیر آرام سے گاڑیوں کی آمدورفت ہوسکے گی۔چیف منسٹر نے اس موقع پر جوبلی ہلز کے کے بی آر پارک کے پاس 7 فلائی اوورس، انڈرپاس کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button