سموسہ کیلئے لوکو پائلٹ نے ٹرین ہی روک دی

نئی دہلی: سموسوں کے لیے ایک لوکو پائلٹ نے ٹرین روک کر قریبی دکان کا رخ کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اندور کے رنگواسا علاقے میں لوکو پائلٹ نے ٹرین روک دی۔ اس کے بعد وہ ٹرین سے نیچے اترا قریب موجود ایک دکان پر گیا اور سموسے خریدے۔ پھر واپس ٹرین میں سوار ہو کر وہاں سے روانہ ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہو گئی۔
عوام کی حفاظت کو نظر انداز کرتے ہوئے لوکو پائلٹ کے اس مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔ یہ ویڈیو ریلوے حکام تک پہنچنے کے بعد ریلوے کے پبلک
ریلیشنز آفیسر مکیش نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔



