جرائم و حادثات

5 موٹر سیکلوں کے سرقہ کی واردات میں ملوث سارق گرفتار _ اے سی پی وینکٹیشور کی پریس کانفرنس 

5 موٹر سیکلوں کے سرقہ کی واردات میں ملوث سارق گرفتار

اے سی پی وینکٹیشور کی پریس کانفرنس

نظام آباد:5/ اگست (اُردو لیکس)موٹر سیکل کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث سارق کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 5 موٹر سیکلیں برآمد کئے گئے۔ اے سی پی نظام آباد مسٹر وینکٹیشور نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں سرقہ کرنے والے موٹر سیکل سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 5 موٹر سیکلیں برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 26/ جولائی کے دن گندھاری جگدیشور نامی سارق ساکن نوی پیٹ منڈل ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں پارک کی ہوئی ہیرو پیشن اور ایچ آف ڈیکلس، ہونڈا ڈریم اور میڈچل میں ہونڈا شائین اور سکندرآباد میں پیشن پرو کا سرقہ کیا تھا پولیس آج صبح بس اسٹانڈ کے علاقہ میں گاڑیوں کی تنقیح کے دوران پولیس کو دیکھ کر راجیشور راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے اپنی حراست میں لے لیااور پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ اے سی پی وینکٹیشور نے بتایا کہ سارق کو ریمانڈ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button