جرائم و حادثات

نظام آباد میں ایک خاندان کا اقدام خودکشی

نظام آباد: ریاست تلگنانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک خاندان نے اجتماعی طورپرخودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایڑا پلی منڈل کے موضع جانکم پیٹ میں پیش آیا۔ سائی نامی شخص اپنی بیوی اوردونوں بچوں چرن ارون کے ساتھ رہتا ہے۔ یہ خاندان مقروض ہوگیا قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کل رات ان تمام نے زہرپی لیا۔ انھین علاج کیلئے نظام آباد کے سرکاری دواخانہ لے جایا گیا جہاں سائی کی موت ہوگئی جبکہ اس کی بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بچوں کی حالت خطرہ سے باہربتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button