جنرل نیوز

سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس۔سماجی مسائل پر تبادلہ خیال۔ صدر سوسائٹی عبدالشکور کی رخصت سعید الدین کار گذار صدر

نظام آباد:10/ ستمبر (ای میل)سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس دفتر واقع احمد پورہ کالونی پر ایم اے شکور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کئی قرار داد منظور کی گئی نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف رغبت دیتے ہوئے سرپرستوں سے ملاقات کرنے اور شعور بیداری کرنے کے علاوہ عدالتوں کے ذریعہ غیر جانبدار انصاف کی فراہمی کیلئے سوسائٹی کی جانب سے ممکنہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر سوسائٹی ایم اے شکور تین ماہ کیلئے رخصت کی درخواست پیش کرنے پر متفقہ طور پر درخواست کو منظوری دیتے ہوئے سعید الدین کو کار گذار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری مرزا افضل بیگ، بشیر الدین، محمد فیاض الدین، مرزا یحییٰ بیگ، نصیر احمد بیگ، اعجاز فاروق، ایم اے رشید، محمد خلیل،محمد یوسف موجود تھے۔ کار گذار صدر سعید الدین کو تمام عہدیدار و اراکین نے مبارکباد پیش کی۔ جنرل سکریٹری مرزا افضل بیگ تیجان کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button