نیشنل

ڈی جے کی اونچی آواز سے ہوئی دولہے کی موت

نئی دہلی: ریاست بہارمیں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں ڈی جے کی اونچی آواز سے ایک دولہے کو موت ہوگئی۔ بہار کے سیتامڑھی ضلع کے مانیترا گاؤں سے تعلق رکھنے والے سریندر کمار نامی 30 سالہ نوجوان کی شادی مقرر تھی۔ دلہا دلہن کی شادی روایتی طریقہ سے انجام پائی اس دوران ڈی جے بجایا جارہا تھا، سریندر کمار کئی بار کہا کہ ڈی جے کی آواز کو بند کیا جائے لیکن کسی نے اس کی بات نہیں مانی۔ اچانک سریندر کمار اسٹیج پر گر پڑا اسے فوری طور پر علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ موت کی جو وجہ بتائی گئی ہے حیران کن ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈی جے کی اونچی آواز سے دل کا دورہ پڑنے کی وجہہ دولہے کی موت ہو گئی کیونکہ اونچی آواز کی وجہ سے دولہا کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button