تلنگانہ حکومت نے سی پی ایس ملازمین کے پنشن سے متعلق رہنمایانہ خطوط جاری کردئے

حیدرآباد_ 31 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم (سی پی ایس) کے تحت آنے والے ریاستی سرکاری ملازمین کو فیملی پنشن دینے سے متعلق واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے گزشتہ سال 11 جون کو جاری کردہ جی او کے مطابق منگل کو تمام اضلاع کو رہنمایانہ خطوط کے ساتھ ایک سرکلر بھیجا ہے ۔ اس سرکلر کے مطابق فوت ہونے والے ملازمین یا خدمات انجام دینے کے قابل نہ ہونے والے ملازمین کی آخری ماہ کی تنخواہ کا 33 فیصد اس کے خاندان کو پنشن کے طور پر دیا جائے گا۔
اسی طرح، یہ پنشن اسکیم اس وقت بھی لاگو ہو گی جب کنٹریبیوٹری پنشن ماضی میں ملازم کی تنخواہ سے نہیں کاٹی گئی ہو اور پنشن کے لیے کوئی پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر (PRAN) نہ ہو۔ یہ پنشن ان ملازمین کے اہل خانہ پر بھی لاگو ہو گی جو ان احکامات سے پہلے فوت ہو گئے تھے یا جو سروس سے باہر تھے اور جزوی پنشن حاصل کر رہے ہیں۔ اس سے 1500 ملازمین کے خاندانوں کو پنشن کی منظوری کی راہ ہموار ہوئی ہے